the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



امریکہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور باغیوں کی جانب سے خلاف ورزیوں کے الزامات اور تشدد میں اضافے کے باوجود شام میں دو ماہ سے جاری جنگ بندی ’’بڑی حد تک برقرار‘‘ ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے منگل کو کہا کہ لڑائی کی سطح فروری کے آخر میں شروع ہونے والی جنگ بندی سے پہلے کی سطح سے کم ہے۔

شام کے لیے اقوام متحدہ کے سفیر اسٹیفان ڈی مستورا نے رواں ہفتے تشدد میں اضافے کو ’’پریشان کن‘‘ قرار دیا مگر انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سے علاقوں میں جنگ بندی برقرار ہے۔

جان کربی نے کہا کہ ’’غالب امکان ہے‘‘ کہ شام کے شمال مغرب میں واقع حزب اختلاف کے زیر قبضہ دو



شہروں میں فضائی کارروائیاں شامی فورسز نے کی ہیں جن میں 44 شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

’’اکثر خلاف ورزیاں حکومت نے کی ہیں اور اس وقت ہمارے پاس یہ کہنے کا جواز موجود ہے کہ یہ بمباری بھی اسی کا کام ہے۔‘‘

شام میں جنگ پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ شامی جہازوں نے یہ کارروائیاں کیں جن میں سے سب سے مہلک بمباری منگل کو معرۃ النعمان نامی شہر میں ایک سبزی منڈی میں منگل کو کی گئی۔

دوسری بمباری قریب ہی واقع شہر كفرنبل میں کی گئی۔

بمباری سے قبل پیر کو ساحلی شہر لاذقیہ میں لڑائی ہوئی تھی جو صدر بشار الاسد کے اقلیتی شیعہ علوی فرقے کا گڑھ ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.